فری لیگل ایڈ ایکٹ مریم نواز کا انقلابی اقدام ، پبلک پراسیکیوٹر

 فری لیگل ایڈ ایکٹ مریم نواز کا انقلابی اقدام ، پبلک پراسیکیوٹر

فری لیگل ایڈ ایکٹ مریم نواز کا انقلابی اقدام ، پبلک پراسیکیوٹر آگاہی سیمینارز کے انعقاد سے عوام میں قانونی شعور بیدار ہوگا ، خطاب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر آفس سرگودھا کے کانفرنس ہال میں وزیراعلیٰ مریم نوازکے ویژن’’جسٹس فار آل‘‘اور فری لیگل ایڈ ایکٹ پر مؤثر عملدرآمد کے سلسلہ میں ایک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹراآفیسرملک عامر شہزاد نے کی ، سیمینار کا مقصد عوام، بالخصوص مستحق اور کمزور طبقات کو مفت قانونی معاونت کی فراہمی اور انصاف تک آسان رسائی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔

سیمینار کے دوران شرکاء کی جانب سے مختلف قانونی و عملی سوالات بھی کیے گئے جن کے جامع اور تسلی بخش جوابات فراہم کیے گئے ۔ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ملک عامر شہزادنے اپنے خطاب میں کہا کہ فری لیگل ایڈ ایکٹ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کا ایک انقلابی اور عوام دوست اقدام ہے ، جس کے ذریعے معاشرے کے محروم اور مستحق افراد کو انصاف کی فراہمی مزید آسان، مؤثر اور یقینی بنائی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایسے آگاہی سیمینارز کے انعقاد سے عوام میں قانونی شعور بیدار ہوگا اور انصاف تک مساوی رسائی کے ویژن کو فروغ ملے گا۔ سیمینار کو شرکاء نے ایک مثبت اور مؤثر پیش رفت قرار دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں