گندم کی ذخیرہ اندوزی، سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن
گندم کی ذخیرہ اندوزی، سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن چک لکھیوال میں گودام پر چھاپہ ،2 ہزار سے زائد گندم کی بوریاں برآمد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کی ہدایات پر ضلع بھر میں گندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی، سمگلنگ اور ناجائز نقل و حمل کے خلاف کریک ڈاؤن بھرپور انداز میں جاری ہے ۔ اسی سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال خان شمس الرحمن کی نگرانی میں محکمہ خوراک اور پیرا فورس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے چک لکھیوال میں ایک گودام پر چھاپہ کے دوران 2 ہزار سے زائد گندم کی بوریاں برآمد کر لیں۔ برآمد ہونے والی گندم کو پی آر سنٹر سرگودھا منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق گندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گئیں۔