منشیات فروش گرفتار، چرس برآمد
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)تھانہ کڑانہ پولیس کی کارروائی، منشیات فروش عمران گرفتار، چرس برآمد۔ڈی پی او سرگودھا کی منشیات کے خلاف جاری زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت تھانہ کڑانہ پولیس کی کامیاب کاروائی،
ایس ایچ او تھانہ کڑانہ محمد عمران نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش عمران کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے 600 گرام چرس برآمد کر کے منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے واضح کیا کہ ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی