ڈکیتی کر کے فرار ہونیوالے 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
ڈکیتی کر کے فرار ہونیوالے 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار 3 موٹر سائیکلوں پر 4 افرادکو رکنے کا اشارہ کیا توپولیس پر فائرنگ کر دی
بھلوال(نمائندہ دنیا)بھلوال/پولیس مقابلہ بھلوال تھانہ بھلوال صدر کی حدود میں پولیس مقابلہ، ڈکیتی کر کے فرار ہونے والے 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار۔ بھلوال ایس ایچ او بھلوال صدر ضیاء الرحمن ٹیم کے ہمراہ تصور آباد موجود تھے کہ پکار 15 پر 4 کس ملزمان کی نبی شاہ روڈ پر شہری سے نقدی 1 لاکھ 20 ہزار روپے اور ہنڈا 125 موٹر سائیکل چھیننے کی وادات کی اطلاع موصول ہوئی جس پر ٹیم کے ہمراہ پل نہر چک 15 شمالی پر ناکہ بندی کی گئی، دوران ناکہ بندی 3 موٹر سائیکلوں پر 4 کس اشخاص کو رکنے کا اشارہ کیا جو ناکہ بندی توڑتے کر پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے جن کا تعاقب کیا گیا، مسلسل تعاقب پر ملزمان قریبی باغ میں گھس کر پولیس پر فائرنگ کرنے لگے ، فائرنگ کا سلسلہ رکنے پر دوران سرچ آپریشن 2 ملزمان زخمی حالت میں ملے جو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے ، جن کی شناخت عزیر اور عطاء اﷲ عرف صاحبو کے ناموں سے ہوئی، ملزمان کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ پسٹل 30 بور، چھینی گئی رقم 1 لاکھ 30 ہزار روپے اور تھانہ صدر سرگودھا کی چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوا۔ زخمی ملزمان کے باقی 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔