پٹرول کے پیسے دیے بغیر فرار ہونے والا ملزم گرفتار
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)جھامرہ اڈا کے قریب پٹرول ڈلوا کر رقم ادا کیے بغیر فرار ہونے والا ملزم پولیس نے گرفتار کر لیا۔۔۔
ملزم نے گاڑی نمبر AMU/530 (آلٹو) میں پٹرول پمپ سے 10 ہزار 700 روپے کا پٹرول ڈلوایا اور ادائیگی کیے بغیر موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس ٹیم نے سی سی ٹی وی کیمروں اور سیف سٹی سسٹم کی مدد سے گاڑی کا سراغ لگایا اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف دھوکہ دہی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔حکام نے کہا ہے کہ ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے کارروائی جاری ہے ۔