موچھ پولیس کا جوا کھیلنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 4 جواری گرفتار
موچھ (نمائندہ دنیا)وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ موچھ انسپکٹر سلیم اللہ خان اور ان کی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر تاش پر جوا کھیلنے والے 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں عدیل عباس، ریاض احمد، محمد اسلم اور سلیم اللہ شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران داؤ پر لگی 17 ہزار روپے نقد رقم، 4 موبائل فون اور 2 موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیے گئے ۔پولیس نے چاروں ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ موچھ میں قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔