ایف ڈی اے میں پاک چین دوستی کی 75ویں سالگرہ

 ایف ڈی اے میں پاک چین دوستی کی 75ویں سالگرہ

ایف ڈی اے میں پاک چین دوستی کی 75ویں سالگرہ آصف چودھری نے کیک کاٹا ، شرکا کے پاک چین دوستی زندہ باد کے نعرے

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں پاک چین سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ جوش و خروش اور قومی جذبے کے ساتھ منائی گئی۔ اس سلسلے میں خصوصی تقریب کے دوران پاک چین دوستی کا کیک کاٹا گیا۔ڈائریکٹر جنرل فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد آصف چودھری نے افسروں اور سٹاف کے ہمراہ کیک کاٹا جبکہ شرکا نے پاک چین دوستی زندہ باد کے نعرے لگائے ۔تقریب میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قیصر عباس رند، چیف انجینئر مہر ایوب، ڈائریکٹرز اسماء محسن، جنید حسن منج، یاسر اعجاز چٹھہ، افنان سعید سندھو اور عاصم محمود، پی ایس او شبیر ساجد گجر سمیت دیگر افسر وں اور سٹاف نے شرکت کی۔ڈی جی محمد آصف چودھری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین دوستی باہمی اعتماد، تعاون اور لازوال رفاقت کی روشن مثال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی ہر آزمائش میں پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر ابھری ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ دوستی خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے اور نئی نسل کے لیے اخوت، وفاداری اور مشترکہ ترقی کا پیغام ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں