گھر کا خرچ مانگنے پر بدبخت بیٹے کا ماں پر تشدد

 گھر کا خرچ مانگنے پر بدبخت بیٹے کا ماں پر تشدد

گھر کا خرچ مانگنے پر بدبخت بیٹے کا ماں پر تشددانوری بی بی کو بیٹے نے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں ، مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کا خرچ مانگنے پر بدبخت بیٹے نے ماں کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔تھانہ ملت ٹاؤن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے انوری بی بی نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس کے بدبخت بیٹے نے مبینہ طور پر گھر کا خرچ مانگنے پر اسے قابو کر لیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا گیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں