کمشنر کا ڈائریکٹوریٹ آف اینٹی کرپشن ریجنل آفس کا دورہ ق
کمشنر کا ڈائریکٹوریٹ آف اینٹی کرپشن ریجنل آفس کا دورہ کرپشن سے پاک فیصل آباد ڈویژن کے عزم کے تحت اینٹی کرپشن اقدامات کو سراہا
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق کرپشن سے پاک فیصل آباد ڈویژن کو یقینی بنانے کے مشن کے تحت کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں نے ڈائریکٹوریٹ آف اینٹی کرپشن ریجنل آفس کا دورہ کیا۔ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کنور خالد نے سرکاری سطح پر بدعنوانی کے سدباب کیلئے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور سرکل آفیسرز بھی موجود تھے ۔کمشنر کو سال 2026ء میں اب تک کیس رجسٹریشن، انکوائریز، ٹریپ ریڈز اور قابضین سے اراضی واگزار کرانے سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ ڈائریکٹر نے بتایا کہ چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران اس سال اب تک 32 کروڑ روپے کی ریکوری کی جا چکی ہے ۔مسرت جبیں نے اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے ناسور کا جڑ سے خاتمہ ناگزیر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں میں شفافیت، دیانتداری اور احتساب اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام سرکاری اداروں کو کرپشن فری بنانا ہے اور اس حوالے سے ان کی کارکردگی پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے ۔