ڈاکو شہری کو اغوا کرکے اکاؤنٹ سے لاکھوں لوٹ کر فرار

 ڈاکو شہری کو اغوا کرکے اکاؤنٹ سے لاکھوں لوٹ کر فرار

ڈاکو شہری کو اغوا کرکے اکاؤنٹ سے لاکھوں لوٹ کر فرار ملز موں نے طلحہ طاہر سے نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ڈاکوؤں نے ایک شہری کو گن پوائنٹ پر اغوا کرکے نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان چھیننے کے ساتھ اس کے بینک اکاؤنٹ سے بھی لاکھوں روپے مالیت کی رقم نکلوا لی۔ تھانہ مدینہ ٹاؤن پولیس کے علاقے کینال روڈ پر طلحہ طاہر نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے اسے گاڑی سمیت گن پوائنٹ پر اغوا کرلیا اور گٹ والا کے قریب لے جا کر اس سے نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا۔ ملزمان نے اس کے اکاؤنٹ سے ایک لاکھ 80 ہزار روپے سے زائد رقم بھی نکلوا لی اور دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں