پولیس کاروائیوں میں 65 جرائم پیشہ عناصر گرفتار
پولیس کاروائیوں میں 65 جرائم پیشہ عناصر گرفتار 8 ملز موں سے بھاری مقدار میں چرس اور شراب برآمد کر لی گئی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف پولیس کاروائیوں کے دوران 65 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرلیاگیا۔پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے 65 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 8 ملز موں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں چرس اور شراب برآمد کر لی۔ ناجائز اسلحہ رکھنے والے 5 ملز موں کو گرفتار کر لیا۔ 25 اشتہاری ملزموں اور27 عدالتی مفرور ملز موں کو گرفتار کر کے انکے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیاگیا ہے ۔