پتنگ فروش گرفتار،دس پتنگیں اوردو کیمیکل آلود ڈوریں بر آمد
خوشاب(نمائندہ دُنیا)حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلع خوشاب میں پتنگ بازی کیخلاف جاری کاروائیں کے پولیس نے ایک اور پتنگ فروش کو قانون کی گرفت میں لے لیا۔
ملزم کے قبضہ سے دس پتنگیں اوردو کیمیکل آلود ڈوریں بر آمد ہوئیں ، ملزم کیخلاف کائٹ فلائینگ ایکٹ کے تحت بناقاعدہ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔