دھوکہ دہی، فراڈ سے 1کروڑ98لاکھ روپے ہتھیا لئے
دھوکہ دہی، فراڈ سے 1کروڑ98لاکھ روپے ہتھیا لئے حق نواز اور ممتاز سے 15لاکھ ،عبداﷲ سے آفتاب نے 7لاکھ ہتھیائے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) دھوکہ دہی اور فراڈ کی مختلف وارداتوں میں کاروباری لین دین کے دوران جعلی چیکوں اور امانت میں خیانت کے ذریعے خیابان نوید کے محمد کاشف سے عمر فاروق نے 1کروڑ98لاکھ روپے ،ماڑی کے قیصر ممتاز سے نذر شاہ ،حق نواز اور ممتاز نے 15لاکھ روپے ،سیٹلائٹ ٹاؤن کے عبداﷲ سے آفتاب نے 7لاکھ روپے ،استقلال آباد کے عبدالحمید سے اشفاق حسین نے 3لاکھ روپے ،سوسائٹی کالونی کے محمد اصغر سے محمد اقبال نے سوا چار لاکھ روپے ،پھلروان میں محمد افضل سے بلال نے 10لاکھ روپے ،اسلام پورہ کے محمد اکبر سے محمد وقاص نے 10لاکھ روپے کی رقوم ہتھیاکر خرد برد کر لیں، پولیس نے متاثرین کی اطلاع پر مقدمات درج کر لئے ۔