ناقص کارگردگی فارمز کو شدید مالی مشکلات دیگر شعبوں کی طرف رجوع

ناقص کارگردگی فارمز کو شدید مالی مشکلات دیگر شعبوں کی طرف رجوع

افسران بالا کی ڈنک ٹپاؤ پالیسی صورتحال کو مزید گھمبیر بنا رہی ،موذی امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں ،سرکاری طور پر ویکسین اور ادویات نہ ہونے سے فارمرز جانوروں کو اونے پونے فروخت کر رہے ہیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا میں جانوروں کی مختلف وبائی اور عام بیماریوں کی روک تھام کے حوالے سے جاری حکومتی پروگراموں پر ناقص عملدرآمد کے باعث جہاں صورتحال کنٹرول سے باہر ہو رہی ہے وہاں وہاں فارمرز شدید مالی مشکلات سے دوچار ہو کر دیگر شعبوں کی طرف رجوع کرنے لگے ہیں، ذرائع کے مطابق فنڈز اور دیگر وسائل کی عدم فراہمی کو جواز بنا کر دستیاب وسائل کا بھی مناسب استعمال نہیں کیا جا رہا اورافسران بالا کی ڈنک ٹپاؤ پالیسی صورتحال کو مزید گھمبیر بنا رہی ہے ،بیشتر اقدامات فائلوں تک محدود اورافسران فنڈز کی عدم دستیابی کا رونا رونے میں مصروف ہیں ،دوسری جانب پرولیپس’ منہ کھر سمیت دیگر موذی امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں ،سرکاری طور پر ویکسین اور ادویات نہ ہونے سے فارمرز متاثرہ جانوروں کے مہنگے علاج کروانے یا اونے پونے داموں فروخت کر رہے ہیں،فارمرز کا کہنا ہے کہ سرکاری وٹنری ہسپتالوں میں پرائیویٹ جیسا سلوک کیا جاتا ہے ، بھاری اخراجات اور علاج کے نام پر پیسوں کی وصولیاں ہو رہی ہیں، اسی طرح جانوروں کی بہتر نگہداشت کیلئے آگاہی نہ ہونے اور دیگر مسائل و بھاری اخراجات کی وجہ سے فارمنگ کا شعبہ تیزی سے تنزلی کی طرف جا رہا ہے حکومت کو اس سلسلہ میں عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں