نیوفروٹ منڈی کی فیس میں بےضابطگیاں تحقیقات ٹھپ

نیوفروٹ منڈی کی فیس میں بےضابطگیاں تحقیقات ٹھپ

حالیہ انسپکشن میں بھی تصدیق ہوئی مارکیٹ کمیٹی نے پارکنگ کی مد میں نہ صرف مختص احاطہ سے زائد جگہوں پرقبضے جما رکھے ہیں، اضافی پارکنگ فیس وصول کی جاتیغیر قانونی وصولیاں مارکیٹ کمیٹی کے افسران کی مبینہ ملی بھگت سے ہورہی ہیں ، پارکنگ فیس کی کوئی رسید بھی نہیں دی جاتی ، انتظامیہ کوئی ایکشن نہیں لے رہی

 سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نیو فروٹ منڈی میں خوانچہ فروشوں ،دوکانداروں سے ہونیوالی وصولیوں اور ریٹ لسٹ کی فیس کے معاملات میں سنگین بے ضابطگیاں سامنے آنے پر شروع ہونیوالی تحقیقات ٹھپ جبکہ کسانوں و دوکانداروں و خریداروں سے لوٹ مار کا سلسلہ دراز ہو گیا،ذرائع کے مطابق ریٹ لسٹوں کی فیس کے معاملات میں سنگین نوعیت کی بے ضابطگیاں سامنے آنے پر سابق کمشنر نے چھان بین شروع کرواتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لینے کے احکاما ت جاری کئے تھے مگر اثرو رسوخ کے باعث یہ عمل ٹھپ ہو گیا جبکہ حالیہ انسپکشن میں اس امر کی بھی تصدیق ہوئی ہے کہ مارکیٹ کمیٹی نے پارکنگ کی مد میں نہ صرف مختص احاطہ سے زائد جگہوں پرقبضے جما رکھے ہیں بلکہ منڈی کی بیرونی سڑک سے گزرنے والوں سے بھی زبردستی وصولیاں کی جاتی ہیں،قوائد و ضوابط کو مکمل طور پر نظر انداز کر کے منڈی میں آنیوالے ریڑھے ، لوڈ ر رکشہ اور ٹرالی کی شیڈول سے ہٹ کر سو فیصد تک اضافی پارکنگ فیس وصول کی جاتی ہے ،ستم ظریفی کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ اکثر و بیشتر پارکنگ فیس کی کوئی رسید بھی نہیں دی جاتی ،یہ بات بھی سامنے آئی کہ متذکرہ غیر قانونی وصولیاں مارکیٹ کمیٹی کے افسران کی مبینہ ملی بھگت سے کی جا رہی ہیں ، اس ضمن میں سول ایڈمنسٹریشن کو چیک اینڈ بیلنس بڑھانے اور کرپشن کے خاتمہ کیلئے ترجیح بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت پزور دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں