ڈپٹی کمشنر سرگودھا اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری تیمور خان کا آر ایچ سی فاروقہ کا دورہ
فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری تیمور خان نے آر ایچ سی ( مریم نواز ہیلتھ کلینک)فاروقہ کا دورہ کیا انھوں نے نو تعمیر شدہ بلڈنگ اور میڈیکل سٹور کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر مسلم لیگ ن کے مقامی صدر حاجی اقبال آصف نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ ہسپتال میں صرف ایک ڈاکٹر خدمات سرانجام دے رہا ہے جبکہ انسولین سمیت جان بچانے والی ادویات نہ ہونے کی وجہ سے حادثات کے مریض بھی پرائیوٹ ہسپتالوں سے طبی امداد لینے پر مجبور ہیں اس موقع پر مریضوں نے الٹرا ساونڈ کرانے میں مشکلات اورانکے رویے کی شکایات کیں ۔حلقہ ایم پی اے ،ڈپٹی کمشنر نے سی ای او ہیلتھ ڈپٹی ڈی ایچ او ہ کو ڈاکٹرز اور ادویات فوری فراہم کرنے کا اورمریضوں کی مشکلات فوری حل کرنے کا حکم دیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال شمش الرحمن ،سی ای او شاہ ولی بھی انکے ہمراہ تھے ۔