ڈپٹی کمشنر سرگودھا ،بیرسٹر تیمور علی خان کا ساہی وال کا دورہ، صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ

 ڈپٹی کمشنر سرگودھا ،بیرسٹر تیمور علی  خان کا ساہی وال کا دورہ، صفائی  ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ

ساہی وال/ سرگودہا (نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری نے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے فنانس بیرسٹر تیمور علی خان کے ساتھ ساہی وال کا دورہ، اسسٹنٹ کمشنر شمس الرحمن خان، سی او اشرف گوندل، سی ای او ستھرا پنجاب پروگرام شاہ ولی خان، احمد سعید اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔

 اس موقع پر انہوں نے پی ڈی پی کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پرانہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوامی فلاح کے منصوبے بروقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں، انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔  دریں اثنا انہوں نے فیملی پارک کا وزٹ کیا اور پبلک لائبریری کیئقیام کے لیے جگہ کا معائنہ کیا، اس موقع پر ڈی سی سرگودہا نے ایم پی اے بیرسٹر تیمور اور محکمہ صحت کے سی ای او کے ساتھ ٹی ایچ کیو ہسپتال کا بھی معائنہ کیا، مریضوں کو دستیاپ طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی کے حوالے سے مریضوں سے معلومات حاصل کیں، مریضوں اور ان کے لواحقین نے الٹرا ساونڈ اور سی ٹی سکین کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے اپنی مشکلات سے أگاہ کیا جس پر ایکشن لیتے ہوئے ڈی سی سرگودہا نے سی ای او ہیلتھ کو فوری اقدامات کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں