مقدمہ قتل کے مجرم کو سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانہ
ملزم نے گزشتہ سال صنم رانی نامی خاتون کو نا حق قتل کر دیا تھا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) عدالت نے مقدمہ قتل میں جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا،بتایا جاتا ہے کہ محمد اسلم نے جھال چکیاں کے علاقے میں گزشتہ سال صنم رانی نامی خاتون کو نا حق قتل کر دیا تھا جس پر تھانہ جھال چکیاں پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے چالان سیشن عدالت میں جمع کروایا جس کی سماعت کے بعد گزشتہ روز فاضل عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم محمد اسلم کو سزائے موت اور 2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی، اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے تفتیشی افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سنگین مقدمات میں ملزمان کو سزا دلوانا ہی اصل انصاف ہے ۔ سرگودھا پولیس جدید تفتیشی نظام اور عدالتوں میں مضبوط پیروی کے ذریعے جرائم پیشہ افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم ہے ۔