تاجر تنظیمیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر مشترکہ جدوجہد کریں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کے صدر ناصر محمود سہگل اور جنرل سیکرٹری خواجہ شفیق الرحمان نے کہا ہے۔
کہ وقت کا تقاضا ہے کہ تمام تاجر تنظیمیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر مشترکہ جدوجہد کریں تاکہ تاجروں کے مسائل حل کرنے میں مدد مل سکے مختلف تاجر تنظیموں کے قیام سے نہ صرف تاجروں کیلئے مشکلات بڑھ رہی ہیں بلکہ ان کے مسائل بھی ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتے جا رہے ہیں لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام تاجر اپنے اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو کر تاجروں کی فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ کوشش کریں تاکہ تاجروں کے مسائل حل کرنے میں مدد مل سکے۔