ریسکیو کے افسران و اہلکاروں میں نقد انعامات و تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم

ریسکیو کے افسران و اہلکاروں میں نقد انعامات و تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے ریسکیو 1122 سرگودھا کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے محکمہ کے افسران و اہلکاروں میں نقد انعامات و تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔

 جبکہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مظہر شاہ کو پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرز کی سالانہ درجہ بندی میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر شیلڈ اور تعریفی سند سے نوازا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ریسکیو 1122 عوام کی جان و مال کے تحفظ اور ہنگامی حالات میں فوری امداد فراہم کرنے والا ایک مثالی ادارہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن کا حصول ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اور ان کی پوری ٹیم کی محنت، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عوامی خدمت کے جذبے کا مظہر ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں