زرعی اراضی کا تنازع ،خاتون پر تشدد ، فصل تباہ کر دی
زرعی اراضی کا تنازع ،خاتون پر تشدد ، فصل تباہ کر دیملز موں نے قبضہ کرنے کی نیت سے زیر کاشت فصل پر ہل چلا دیا ، دھمکیاں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)زرعی اراضی کے تنازع پر خاتون کو قابو کرکے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنادیا گیا۔تھانہ روڈالہ روڈ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے شہزادی بی بی نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی زرعی اراضی پر موجود تھی کہ اس دوران ملز موں نے قبضہ کرنے کی نیت سے مبینہ طور پر ہل چلا کر زیر کاشت فصل تباہ کر دی اور اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔ جبکہ اس دوران اسے قابو کرکے تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ بعد ازاں ملز م دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔ تاہم پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔