موٹر سائیکل بے قابو ہو کر الٹ گیا ، ایک شخص جاں بحق
خوشاب(نمائندہ دنیا )آدھی کوٹ رنگپور روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر الٹ گیا حادثے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہو گیا۔
متوفی کی شناخت حسین فاروق بگھور کے نام سے ہوئی اور ورل تھل کے گاوں چک 50ڈی کا رہائشی تھا اور کسی کام کی غرض سے آدھی کوٹ آیا ہوا ھا اور واپسی پر حاثے کا شکار ہو گیا ۔