منشیات فروش سمیت 3 ملزم گرفتار، 10 کلو 800 گرام چرس
منشیات فروش سمیت 3 ملزم گرفتار، 10 کلو 800 گرام چرس اسلحہ برآمد، مقدمات درج ،کاروائیوں پر پوری ٹیم کو شاباش دی گئی
کالاباغ ( نمائندہ دنیا) تھانہ مکڑوال پولیس کی کاروائیاں، منشیات سپلائر سمیت 3 ملزمان گرفتار، 10 کلو 800 گرام چرس، اسلحہ برآمد، مقدمات درج ۔منشیات سپلائرز و فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ مکڑوال سب انسپکٹر شفقت اللہ خان اور انکی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر ریڈ کرکے منشیات سپلائر محمد شریف سکنہ تخت نصرتی ضلع کرک کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 10کلو 800 گرام چرس برآمد کی۔جبکہ ایک اور کاروائی میں اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث 2 ملزمان محمد اقبال اور ظہیر سکنائے سلطان خیل کو گرفتار کیا۔ دوران تفتیش گرفتار ملزم محمد اقبال کے انکشاف پر مستعملہ وقوعہ اسلحہ پسٹل 30 بور برآمد کیا جس کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکا۔ملزمان کے خلاف تھانہ مکڑوال میں الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ۔ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل نے ان کاروائیوں پر پوری ٹیم کو شاباش دی ہے ۔