پی پی 80 میں ماڈل ولیج میں ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کیلئے لاہور سے ٹیم پہنچ گئی

پی پی 80 میں ماڈل ولیج  میں ترقیاتی منصوبے شروع  کرنے کیلئے لاہور سے ٹیم پہنچ گئی

شاہ پور صدر (نامہ نگار) حلقہ پی پی 80 میں ماڈل ولیج قرار دیئے گئے دیہات میں ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کیلئے لاہور سے ٹیم پہنچ گئی ۔

 یہ ٹیم عاقل شاہ میں ٹف ٹائل ، سیوریج ، سٹریٹ لائٹس اور بیوٹیفیکیشن کے منصوبوں پر کام کرے گی جس پر بارہ کروڑ 28 لاکھ روپے لاگت آئے گی ، ایم پی اے پی پی 80 و پارلیمانی سیکریٹری سردار عاصم شیر میکن کی سفارش پر حلقہ کے بارہ دیہات کو ماڈل ولیج قرار دیا گیا ہے ، جہاں شہریوں کی سہولت کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کیا جائے گا ، سردار امجد میکن ، چوہدری محمد افضل میکن ، سردار جواد میکن کو عاقل شاہ ماڈل ولیج پراجیکٹ کیلئے فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں