منکی پاکس کے حوالے سے آگاہی سیشن کا انعقاد
میانوالی (نامہ نگار)ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ میانوالی کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈویلپمنٹ سنٹر میانوالی میں ایمپاکس (منکی پاکس) کے حوالے سے آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ضلع بھر سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف، لیبارٹری ٹیکنیشنز اور دیگر متعلقہ ہیلتھ پروفیشنلز نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماسٹر ٹرینر و ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پریونٹیو سروسز ڈاکٹر احسان الحق نے شرکاء کو ایمپاکس بیماری کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بیماری کی سرویلنس، علامات، تشخیص، کلینیکل اسپیکٹس، احتیاطی تدابیر، مریضوں کے علاج معالجے اور انفیکشن کی روک تھام کے مؤثر طریقہ کار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ بروقت تشخیص اور مؤثر سرویلنس کے ذریعے بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے ۔