معذور پڑوسن کو گھر میں داخل ہو کر مارنے پیٹنے والے دوبھائیوں پر مقدمہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)نواحی علاقے 35شمالی میں معذور پڑوسن کو گھر میں داخل ہو کر مارنے پیٹنے والے دوبھائی قانون کی زد میں آ گئے متاثرہ خاتون عاصمہ بی بی جو کہ معذور ہے نے پولیس کو بتایا کہ۔۔۔
ارسلان اور قاسم اپنے گھر کی چھت پھلانگ کر میرے گھر میں داخل ہو ئے اور گالم گلوچ کرتے ہوئے بہیمانہ طریقے سے مارنا شروع کر دیا، اور گھسیٹ کر باہر لے جانے کی کوشش کی ، تاہم اہل محلہ نے مداخلت کر کے اس کی جان بچائی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔