4 افراد کی پرُاسرار گمشدگی، پولیس نے مقدمات درج کر لیے

4 افراد کی پرُاسرار گمشدگی، پولیس نے مقدمات درج کر لیے

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)ضلع سرگودھا میں مختلف علاقوں سے 4افراد کے اچانک لاپتہ ہونے کے واقعات سامنے آئے ہیں جن کی پرُاسرار گمشدگی نے لواحقین کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

 سلطان پور نون سے مدرسہ کے 13 سالہ طالبعلم اظہر عباس، 43 شمالی سے 27 سالہ محمد ناصر، ہادی پورہ سے 14 سالہ محمد کامران اور الفضل ٹاؤن سے 16 سالہ لڑکی (س) دن دیہاڑے اچانک لاپتہ ہو گئے ۔ورثاء نے اپنے طور پر تلاش کے بعد متعلقہ تھانوں کو اطلاع دیتے ہوئے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ان افراد کو مبینہ طور پر اغواء کیا گیا ہے پولیس کے مطابق چاروں واقعات پر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ اور لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں