14سالہ لڑکی سے گن پوائنٹ پر اغوا کے بعد زیادتی
14سالہ لڑکی سے گن پوائنٹ پر اغوا کے بعد زیادتی پرتھانہ جھال چکیاں پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)14سالہ لڑکی سے گن پوائنٹ پر اغوا کے بعد مبینہ زیادتی کا واقعہ،قانون حرکت میں آ گیا، بتایا جاتا ہے کہ بہک میکن میں وقار نامی شخص نے اسلحہ کے زور پر14 سالہ لڑکی کو گھر سے اغواء کیا اور نامعلوم مقام پر لے جا کر اسے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، جس کے بعدملزم نے دھمکی دی کہ کسی کو بتایا تو پوری فیملی کو مار دوں گااور گھر کے قریب متاثرہ لڑکی کو چھوڑ کر فرار ہو گیا، اطلاع ملنے پرتھانہ جھال چکیاں پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے ۔ملزم کو جلد گرفتار کر لیں گے ۔