کلورکوٹ: ڈپٹی کمشنر کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ

 کلورکوٹ: ڈپٹی کمشنر کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ

کلورکوٹ: ڈپٹی کمشنر کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ

کلورکوٹ (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے تحصیل کلورکوٹ کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے سٹی بیوٹیفکیشن پلان کے تحت جاری ترقیاتی اور تزئین و آرائش کے کاموں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کلورکوٹ فیض فرید، سی او ضلع کونسل محمد آصف، ڈی او انفراسٹرکچر ضلع کونسل راشد منہاس اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کلورکوٹ سہیل انور خان نیازی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے لاری اڈا کلورکوٹ، جمیل چلڈرن پارک اور دیگر ترقیاتی سکیموں کا معائنہ کیا اور سٹی بیوٹیفکیشن پلان کے تحت باقی ماندہ کام فوری طور پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ جمیل چلڈرن پارک میں ٹف ٹائلز کی تنصیب، الیکٹرک لائٹنگ اور بچوں کے جھولوں کی تنصیب کا کام جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے جنرل بس اسٹینڈ کلورکوٹ پر بھی ٹف ٹائلز لگانے کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔ اور اڈے میں موجود دکانوں کی بہتری، مسافروں کو سہولیات کی فراہمی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کے حوالے سے ضروری احکامات جاری کیے ۔انہوں نے محرم الحرام سے قبل جلوسوں اور مجالس کے روٹس پر درکار تعمیراتی و مرمتی کام جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں