ڈپٹی کمشنر کا جلوس روٹس کا دورہ، انتظامات تکمیل کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر کا جلوس روٹس کا دورہ، انتظامات تکمیل کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر کا جلوس روٹس کا دورہ، انتظامات تکمیل کی ہدایتترقیاتی اور مرمتی کام مکمل کر کے سڑکوں ،گزرگاہوں کی لیولنگ یقینی بنائی جائے

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے ہفتہ کے روز شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے محرم الحرام کے دوران برآمد ہونے والے عزاداری جلوسوں کے روٹس کا تفصیلی معائنہ کیا۔اس موقع پر ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی، ایم ڈی واسا، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن، اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے مختلف امام بارگاہوں اور جلوس روٹس کا جائزہ لیتے ہوئے واسا کی جانب سے جاری ترقیاتی اور نکاسی آب کے منصوبوں پر پیش رفت کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ محرم الحرام سے قبل تمام ترقیاتی اور مرمتی کام مکمل کر کے سڑکوں اور گزرگاہوں کی مناسب لیولنگ یقینی بنائی جائے تاکہ عزاداروں کو آمدورفت میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔انہوں نے ایم ڈی واسا کو ہدایت کی کہ جلوس روٹس پر جاری تمام منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے جائیں اور تعمیراتی ملبہ فوری طور پر ہٹایا جائے ۔مزید برآں ڈپٹی کمشنر نے ایم ڈی ستھرا پنجاب کو ہدایت کی کہ جلوسوں کے راستوں، امام بارگاہوں اور ملحقہ علاقوں میں صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے اور خصوصی صفائی پلان پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کو بھی ہدایت کی گئی کہ محرم الحرام کے انتظامات سے متعلق تمام امور بروقت مکمل کیے جائیں اور متعلقہ اداروں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران عزاداروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور پرامن ماحول کا قیام ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ ، اس لیے تمام محکمے باہمی رابطے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں بروقت مکمل کریں تاکہ جلوسوں اور مجالس کے انعقاد میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں