عزاداری میں سیکورٹی امور انجام دینے کیلئے ضابطہ اخلاق طے
عزاداری میں سیکورٹی امور انجام دینے کیلئے ضابطہ اخلاق طے اتحاد بین المسلمین اور تمام مسالک میں محبت کے کیلئے رابطے بہتر بنانے پر زور
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) متحدہ سکاؤٹس کونسل ضلع سرگودھا کا اجلاس منعقد ھوا جس میں شامل سکاؤٹس تنظیموں جن میں متحدہ اسلامیہ آرگنائزیشن، حیدر سکاؤٹس پاکستان،العباس سکاؤٹس، القاسم سکاؤٹس پاکستان،حسینی سکاؤٹس پاکستان، المہدی سکاؤٹس پاکستان، علمدار سکاؤٹس پاکستان،انجمن سجادیہ،کے صدور نے شرکت کی اور محرم الحرام 2026 کی مشترکہ تنظیم سازی عمل میں لائی گئی جس کے مطابق سرپرست متحدہ سکاؤٹس کونسل ضلع سرگودھا سید مجاھد رضآ بخاری اور چیرمین متحدہ سکاؤٹس کونسل ضلع سرگودھا سید علی کاظمی منتخب ھوے اور ایام ء محرم میں ضلع بھر کے مجالس اور جلوس ھاے عزاداری میں سیکورٹی کے امور کو سر انجام دینے کی خاطر ضابطہ اخلاق طے کیا گیا اور اتحاد بین المسلمین اور تمام مسالک میں باھمی محبت کے فروغ کے لیے رابطے کو بہتر بنانے پر زور دیا گیا اجلاس کے آخر میں ملک پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا کروائی گئی۔