نشہ سے منع کرنے پر رکشہ ڈرائیور کا ماں کے ہمراہ بیوی پر تشدد

نشہ سے منع کرنے پر رکشہ ڈرائیور کا ماں کے ہمراہ بیوی پر تشدد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) خرچہ مانگنے اور نشہ سے منع کرنے پر رکشہ ڈرائیور کا ماں کے ہمراہ بیوی پر بہیمانہ تشدد، مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 بتایا جاتا ہے کہ بلاک نمبر31میں محمد زبیر کی شادی سات سال قبل آصفہ سے ہوئی جو کہ رکشہ چلاتا ہے اور نشہ بھی کرنے کے ساتھ ساتھ خرچہ مانگنے پر بیوی کو تشدد کانشانہ بناتا ہے ، گزشتہ روز بھی جب خرچہ مانگنے پر بات بڑھی تو ملزم کے ساتھ ساتھ خاتون کی ساس معروفہ نے آصفہ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، اس دوران اہل محلہ نے جمع ہو کر خاتون کی جان بخشی کروائی، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو ملزم بھاگ نکلا تاہم ملزم اور اسکی ماں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں