چوری کی وارداتو ں میں 1کروڑ سے زائد کا مال وز چرا لیا

 چوری کی وارداتو ں میں 1کروڑ سے زائد کا مال وز چرا لیا

چوری کی وارداتو ں میں 1کروڑ سے زائد کا مال وز چرا لیا مراد آباد کالونی میں گھر سے ایک کروڑ کی نقدی، زیورات غائب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چوری و نقب زنی کی مختلف وارداتو ں کے دوران ایک کروڑ روپے سے زائد کا مال وزر لوٹ لیا گیا، بتای اجاتا ہے کہ مراد آباد کالونی کے سیفان علی کے گھر سے ایک کروڑ روپے سے زائد کی نقدی، زیورات و دیگر اشیاء،اسی طرح چتروڑ کے اﷲ دتہ ،48جنوبی کے قاسم علی ،46شمالی کے محمد بلال کے گھروں سے بھی قیمتی سامان،نقدی وغیرہ ،کینال پارک سے سجیل عباس کا نیا موٹرسائیکل،25شمالی کے محمد سہیل کے کریانہ سٹور سے بھاری مالیت کی چینی،چاول، صابن، سمیت دیگر اشیاء،کوٹلہ سیداں کے غلام مصطفی کے گودام سے چار لاکھ روپے مالیت کی مکئی،شاہ پور کے محمد عادل کے رقبہ سے بھاری مالیت کی زرعی مشینری ،سولر سسٹم چوری کر لیا گیا، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں