واں بھچراں میں گندگی کے ڈھیرسے شہریوں کی زندگی اجیرن

واں بھچراں میں گندگی کے ڈھیرسے شہریوں کی زندگی اجیرن

آب و ہوا خراب ،سانس لینا مشکل بن گیا ہے بیماریوں میں اضافے کا خدشہ

میانوالی (نامہ نگار ) واں بھچراں میں ستھرا پنجاب کی طرف سے گندگی کے ڈھیر شہریوں کی زندگی اجیرن ہو گئی آب و ہوا خراب ہو گئی سانس لینا مشکل بن گیا ہے بیماریوں میں اضافے کا خدشہ۔ستھرا پنجاب کی ٹیم نے واں بھچراں گرلز کالج گورنمنٹ پرائمری سکول اور ریسکیو 1122کے دفتر کے ساتھ گندگی کے ڈھیر لگا رکھے ہیں اور شہر میں داخل ہونے والی سڑک پر بھی گندگی کے ڈھیر پہنچ گئے ہیں جس کی وجہ سے شہر کی آب و ہوا انتہائی خراب ہو گئی ہے یہاں پر سے گزرنے والوں کے لیے شدید پریشانی پائی جاتی ہے جبکہ انتظامیہ کی طرف سے مسلسل خاموشی اختیار کر رکھی ہے اس سے قبل بھی کئی بار نشاندہی کی گئی ہے مگر کوئی کارروائی نہیں کی گئی شہریوں کی بڑی تعداد نے ڈی سی میانوالی اسد عباس مگسی اور اعلی حکام سے اپیل کی جاتی ہے کہ ستھرا پنجاب واں بھچراں میں گندگی کے ڈھیر لگانے کے لئے متبادل جگہ اختیار کی جائے تاکہ شہریوں کو سکھ کا سانس لینے میں آسانی رہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں