سسر محمد خان کو کلہاڑی کے وار کر کے زخمی کر دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات کے دوران دودہ میں ناراض بیوی کو ساتھ نہ بھجوانے پر ظہیر نے ساتھی کی مدد سے اپنے سسر محمد خان کو کلہاڑی کے وار کر کے لہولہان کر دیا۔
،15شمالی میں سابقہ رنجش پر فیروز خان اور اسکے ساتھیوں نے سید بدین اور اسکے والد خوشی محمد کو راستہ میں روک مضروب کر دیا،8الف جنوبی میں تلخ کلامی پر طلحہ اور اسکے ساتھیوں نے ناظم علی اور اسکی ماں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔