مزاروں پر رکھے گئے باکسوں کی نگرانی کیلئے اقدامات مکمل اقدامات کی ہدایت
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) صوبائی حکومت کی جاب سے چاروں اضلاع کے اوقاف افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ مزاروں پر رکھے گئے باکسوں کی نگرانی کیلئے اقدامات مکمل کر کے روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کا سلسلہ شروع کیا جائے ۔
ذرائع کے مطابق سرگودھا ڈویژن میں مجموعی طور پر 65 خانقاہیں اور سینکڑوں آستانے ہیں، جن میں سے محض چند ایک رجسٹرڈ جبکہ زیادہ تر غیر رجسٹرڈ درباروں کی ہے ، ان درباروں کے مالی معاملات کا نہ تو کبھی آڈٹ ہوا اور نہ ہی محکمہ اوقا ف کسی قسم کی مداخلت کرتا ہے ،صورتحال کے باعث بالخصوص چھوٹے درباروں پر مبینہ طور پر جعلی باکس رکھ کر مخصوص لوگ چندہ کی رقوم ہڑپ کرنے میں مصروف ہیں، جس پر محکمہ اوقاف کے افسران کو ان گھپلوں کو روکنے کیلئے باکسوں کی چیکنگ کا حکم دیا گیاہے۔ ، یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ قبل ازیں سابقہ حکومت نے بھی اس حوالے سے ایکشن لیا تھا مگر نچلی سطح پر مناسب عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے درباروں کے مالی معاملات پر کوئی چیک اینڈ بیلنس قائم نہیں کیا جا سکا۔