بلدیاتی اداروں کے وسائل و اثاثوں کی فزیکل انسپکشن کا فیصلہ
بلدیاتی اداروں کے وسائل و اثاثوں کی فزیکل انسپکشن کا فیصلہسپیشل انسپکشن ٹیمیں آئندہ چند روز میں اضلاع کے دورے کریں گی
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب کی جانب سے سرگودھا ریجن کے بلدیاتی اداروں کے وسائل، مسائل اور اثاثہ جات کی فزیکل انسپکشن کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اس ضمن میں سپیشل انسپکشن ٹیمیں آئندہ چند روز میں اضلاع کے دورے کریں گی اور بلدیاتی اداروں، ٹاؤن کمیٹیوں میں ملازمین کی جانچ پڑتال سمیت مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیں گی۔ذرائع کے مطابق انسپکشن ٹیمیں ٹیکسز، کرایہ جات، بقایا جات، پنشنرز سمیت دیگر مالی و انتظامی معاملات کا بھی تفصیلی معائنہ کریں گی اور اپنی سفارشات حکومت کو پیش کریں گی۔پلاسٹک بیگز کے استعمال میں کمی کیلئے اقدامات تیز کر دئیے گئے