صدر ایپکا ایجوکیشن تحصیل ساہیوال مہرمحمد اقبال ریٹائر
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم کے اہلکار، صدر ایپکا ایجوکیشن تحصیل ساہیوال مہرمحمد اقبال اپنی مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائر ہو گئے ان کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں صدر ر ایپکاچوہدری خالد محمود،جنرل سیکرٹری حاجی حمد ارشد ، سرپرست اعلیٰ ملک عبدالرحمن اور ہیڈ کلرک میاں انعام جمشید موجود تھے ۔ مقررین نے مہر محمد اقبال کی طویل اور مثالی سرکاری خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دیانتداری،محنت اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔تقریب کے اختتام پرمہر محمد اقبال کو تحائف دیے گئے ۔