ڈپٹی کمشنر وں کو دریاؤں میں پانی کی آمدورفت پر نظر رکھنے کی ہدایت

 ڈپٹی کمشنر وں کو دریاؤں میں پانی کی آمدورفت پر نظر رکھنے کی ہدایت

محکمہ لائیوسٹاک ’زراعت ’ آبپاشی کے افسر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر آپریشن پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے چاروں اضلاع میں مون سون کانٹی جنسی پلان کے تحت ڈپٹی کمشنر وں کو دریاؤں میں پانی کی آمدورفت پر نظر رکھنے اور مرکزی فلڈ کنٹرول سے رابطے قائم رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ ضلعی انتظامیہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کو فعال اور متحرک جبکہ محکمہ لائیوسٹاک ’زراعت ’ آبپاشی ’صحت اور پولیس کے علاوہ دیگر متعلقہ اداروں کے افسران کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رکھیں اس طرح دریاؤں وبرساتی نالوں کے حفاظتی پشتوں کی مانیٹرنگ کرنے کے ساتھ ساتھ بلدیاتی اداروں کو سیوریج سسٹم اور عملہ صفائی کو برساتی پانی کے ارتکاز کو روکنے کی بھی سخت ہدایت کی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں