ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر زیورات، نقدی لے گئے
ڈیرہ سے 24لاکھ روپے مالیت کے مویشی چوری کر لئے گئے ،مقدما ت درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران حضور پور کے محمد فاضل کے گھر میں داخل ہو کر چار نامعلوم ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو جگا کر یرغمال بنا لیا اور گھر سے قیمتی زیورات، نقدی ، موبائل وغیرہ لوٹ کر لے گئے ،104شمالی کے قریب دونامعلوم ڈاکو رکشہ ڈرائیور خالق داد سے گن پوائنٹ پر نقدی و موبائل چھین کر لے گئے ،جبکہ جونیجوکالونی بھیرہ کے عادل اسلم،138شمالی کے محمد عزیز،ظہور حیات کالونی کے محمد یعقوب،72جنوبی کے ستار محمدکے گھروں سے بیس لاکھ روپے سے زائد کا مال و زر،چھنی تاجہ ریحان کے لیاقت لی کی فیکٹری سے بھاری مالیت کی موٹریں ،جنریٹر، گرینڈرز وغیرہ،99جنوبی سے محمد رضوان،دھول کدھی سے محمد افضل کی موٹرسائیکلیں اور77جنوبی کے رہائشی محمود کے ڈیرہ سے 24لاکھ روپے مالیت کے مویشی چوری کر لئے گئے پولیس نے مقدما ت درج کرلئے ۔