موون پِک اور اوورسیز فورم میں ایم او یو پر دستخط

موون پِک اور اوورسیز فورم میں ایم او یو پر دستخط

موون پِک اور اوورسیز فورم میں ایم او یو پر دستخطمعاہدے کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کو بہتر سہولیات، خصوصی رعایات دینا ہے

داودخیل (نمائندہ دنیا )اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ۔ ضلع میانوالی کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت اسد حسن خان شادی خیل نے سردار یاسر اور چیئرمین اوورسیز قمر رضا کی خصوصی دعوت پر اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ اہم تقریب میں شرکت کی، جہاں اوورسیز پاکستانیوں اور موون پِک (Mvenpick) کے درمیان مفاہمتی یادداشت (MOU) پر دستخط کیے گئے ۔اس معاہدے کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کو بہتر سہولیات، خصوصی رعایات اور معیاری خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے تاکہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی اپنے وطن میں قیام، سفر اور دیگر خدمات سے زیادہ آسانی اور سہولت کے ساتھ مستفید ہو سکیں۔اس موقع پر اسد حسن خان شادی خیل نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، جو اپنی محنت، صلاحیتوں اور ترسیلاتِ زر کے ذریعے ملکی معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کی فلاح و بہبود اور سہولت کے لیے ایسے عملی اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس معاہدے کے نتیجے میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان میں قیام، سفر اور دیگر سہولیات کے حوالے سے نمایاں فوائد حاصل ہوں گے ، جس سے ان کا اپنے وطن سے تعلق مزید مضبوط اور مستحکم ہوگا۔تقریب کے شرکاء نے اس معاہدے کو اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایک مثبت اور خوش آئند پیش رفت قرار دیتے ہوئے اسد حسن خان شادی خیل کی عوامی خدمات اور کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر اس امید کا اظہار بھی کیا گیا کہ مستقبل میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے مزید مؤثر اقدامات کیے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں