کندیاں:پودے دیکھ بھال نہ ہونے سے تباہی کا شکار

کندیاں:پودے دیکھ بھال نہ ہونے سے تباہی کا شکار

کندیاں:پودے دیکھ بھال نہ ہونے سے تباہی کا شکار جانوروں کے ریوڑ آزادانہ طور پر چر رہے ، پودوں کو شدید نقصان پہنچ رہا

کندیاں(نمائندہ دنیا)محکمہ جنگلات کی جانب سے شجرکاری مہم کے تحت کندیاں جنگلات کالونی کے سامنے اپریل اور مئی کے دوران لگائے گئے بڑے پیمانے پر پودے مناسب دیکھ بھال اور حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے باعث تباہی کے خطرے سے دوچار ہو گئے ہیں۔مقامی شہریوں کے مطابق شجرکاری کے لیے منتخب کردہ علاقے میں جانوروں کے ریوڑ آزادانہ طور پر چر رہے ہیں، جس کے باعث نئے لگائے گئے پودوں کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ شجرکاری مہم کا مقصد صرف پودے لگانا نہیں بلکہ ان کی حفاظت اور نشوونما کو یقینی بنانا بھی ہے ، تاہم متعلقہ ادارے اس حوالے سے سنجیدہ اقدامات کرتے نظر نہیں آتے ۔علاقہ مکینوں نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر پودوں کی حفاظت اور نگہداشت کے مؤثر انتظامات موجود نہ ہوں تو ہر سال اس مد میں خرچ ہونے والے سرکاری وسائل کے مطلوبہ نتائج کیسے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے ، پودوں کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں اور شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے مستقل نگرانی کا مؤثر نظام وضع کیا جائے تاکہ قومی وسائل کا ضیاع روکا جا سکے اور ماحولیاتی بہتری کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں