عزاداروں کی سہولت و سکیورٹی اولین ترجیح : شعیب مرزا

عزاداروں کی سہولت و سکیورٹی اولین ترجیح : شعیب مرزا

عزاداروں کی سہولت و سکیورٹی اولین ترجیح : شعیب مرزا پینے پانی، صفائی ، روشنی کے انتظامات، بجلی کی متبادل سہولیات کا جائزہ لیا

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر معاون خصوصی برائے انسپکشن ٹیم شعیب مرزا نے کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی، ریجنل پولیس آفیسر شہزاد احمد خان، ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چودھری اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صہیب اشرف کے ہمراہ محرم الحرام کے دوران مجالس و جلوسوں کے لیے کیے گئے سکیورٹی اور انتظامی اقدامات کا رات گئے تفصیلی معائنہ کیا۔معائنہ کے دوران وفد نے مختلف مجالس کے مقامات اور سیف سٹی کنٹرول روم کا دورہ کیا اور متعلقہ اداروں کی تیاریوں، مانیٹرنگ سسٹم اور عوامی سہولیات کا جائزہ لیا۔معاون خصوصی نے امام بارگاہ بلاک نمبر 7 میں منعقدہ مجلس کے مقام کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے عزاداروں اور منتظمین سے ملاقات کی اور انتظامات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے پینے کے پانی، صفائی ستھرائی، روشنی کے انتظامات، بجلی کی بندش کی صورت میں متبادل سہولیات، سکیورٹی اقدامات اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سبیل پر فراہم کیے جانے والے پانی اور دیگر سہولیات کا بھی معائنہ کیا گیا۔دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر، واسا، میونسپل کارپوریشن اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے جنہوں نے محرم الحرام کے انتظامات، جلوسوں کے روٹس، صفائی آپریشن، نکاسی آب، روشنی اور دیگر سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں