اقلیتی ہونہار طلبہ میں سکالرشپ چیکس کی تقسیم کئے گئے

اقلیتی ہونہار طلبہ میں سکالرشپ چیکس کی تقسیم کئے گئے

اقلیتی ہونہار طلبہ میں سکالرشپ چیکس کی تقسیم کئے گئے مجموعی طور پر 15 لاکھ روپے مالیت کے سکالرشپ چیکس تقسیم کیے گئے

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے ہونہار طلبہ و طالبات میں سکالرشپ چیکس تقسیم کرنے کی تقریب ڈپٹی کمشنر آفس کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوئی۔تقریب میں معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے انسپکشن ٹیم شعیب مرزا، ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چودھری اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر ارشد وٹو نے شرکت کی۔ اس موقع پر 21 ہونہار اقلیتی طلبہ و طالبات میں مجموعی طور پر 15 لاکھ روپے مالیت کے سکالرشپ چیکس تقسیم کیے گئے ۔معاون خصوصی شعیب مرزا نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ سکالرشپ ان کی محنت، لگن اور تعلیمی کارکردگی کا اعتراف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اقلیتی برادری سمیت تمام طبقات کے باصلاحیت طلبہ کو آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ملک و قوم کی ترقی میں کردار ادا کر سکیں۔انہوں نے طلبہ و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ مزید محنت اور لگن کے ساتھ اپنی تعلیم جاری رکھیں اور اپنے والدین، اساتذہ، شہر اور ملک کا نام روشن کریں۔ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چودھری نے کہا کہ تعلیم معاشرے کی ترقی کی بنیاد ہے اور حکومت پنجاب ہونہار طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے مختلف فلاحی اور تعلیمی پروگرام جاری رکھے ہوئے ہے ۔طلبہ و طالبات نے سکالرشپ کی فراہمی پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر اقلیتی رہنما مشتاق گل بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں