یونیورسٹی آف سرگودھا میں گریڈ 18 افسران کیلئے تربیتی ورکشاپ

یونیورسٹی آف سرگودھا میں گریڈ 18 افسران کیلئے تربیتی ورکشاپ

یونیورسٹی آف سرگودھا میں گریڈ 18 افسران کیلئے تربیتی ورکشاپورکشاپ کا موضوع ‘‘سٹریٹجک تھنکنگ،مستقبل بین بصیرت اور وژن کی تشکیل’’ تھا

سرگودھا(اسٹاف رپورٹر)یونیورسٹی آف سرگودھا کے ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام گریڈ 18 کے افسران کے لیے دو روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ورکشاپ کا موضوع ‘‘سٹریٹجک تھنکنگ: مستقبل بین بصیرت اور وژن کی تشکیل’’ تھا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے کہا کہ ادارہ جاتی ترقی میں سٹریٹجک سوچ، بروقت اور مؤثر فیصلہ سازی اور مسائل کے حل کی صلاحیت بنیادی اہمیت رکھتی ہے ۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ مستقبل کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی تجزیاتی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنائیں اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی میں دور اندیشی کو فروغ دیں۔تربیتی سیشنز کے دوران ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ سنٹر کے ڈائریکٹر امجد حسین جنجوعہ اور ڈاکٹر محمد اعظم نے شرکاء کو فیصلہ سازی، مسائل کے حل، منطقی و تخلیقی سوچ، تنظیمی ثقافت اور ملازمت سے اطمینان جیسے اہم موضوعات پر تربیت فراہم کی۔پروگرام کا مقصد افسران کی پیشہ ورانہ استعداد میں اضافہ اور انہیں ایسی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے جو ادارہ جاتی امور کو زیادہ مؤثر، ذمہ دارانہ اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دینے میں معاون ثابت ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں