ن لیگ شعبہ خواتین کی مرکزی و صوبائی قیادت سے ملاقات

ن لیگ شعبہ خواتین کی مرکزی و صوبائی قیادت سے ملاقات

ن لیگ شعبہ خواتین کی مرکزی و صوبائی قیادت سے ملاقاتمسلم لیگ (ن) کا مضبوط گڑھ ، عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے جاری رہیں گے

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین سرگودھا کے وفد نے مرکزی و صوبائی قیادت سے خصوصی ملاقات کی، جس میں تنظیمی امور اور آئندہ کی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد میں ڈویژنل صدر ایم این اے تمکین نیازی، ایم این اے ارم حامد، ضلعی صدر زنیرہ رحیم گجر، ضلعی جنرل سیکرٹری شازیہ بانو، ڈویژنل کوآرڈینیٹر شازیہ تحسین سمیت دیگر عہدیداران شامل تھیں۔ وفد نے مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی مرکزی صدر نزہت صادق ایم این اے اور صوبائی صدر سیدہ نوشین افتخار ایم این اے سے خصوصی ملاقات کی۔ملاقات کے دوران مرکزی و صوبائی قیادت نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اپنی قیادت اپنے کارکنان کی وفاداری، اصول پسندی اور عوامی خدمت کے جذبے کو خصوصی اہمیت دیتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرگودھا مسلم لیگ (ن) کا مضبوط گڑھ ہے ، جہاں کارکنان نے ہر مشکل دور میں قیادت کا بھرپور ساتھ دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عملی خدمت کے ذریعے یہ ثابت کیا ہے کہ سرگودھا ان کا دوسرا گھر ہے ، اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔اس موقع پر شعبہ خواتین کی خدمات کو بھی سراہا گیا اور کہا گیا کہ ضمنی انتخابات میں ان کی مؤثر کاوشوں سے پارٹی کو کامیابی حاصل ہوئی۔فد کے شرکاء نے تنظیم کو مزید فعال بنانے اور عوامی خدمت کے جذبے کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور مرکزی قیادت کو سرگودھا کے دورے کی دعوت دی، جسے انہوں نے قبول کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں