محرم: نیاز کی تقسیم اجازت سے مشروط، جا مہ تلاشی کی ہدایت

محرم: نیاز کی تقسیم اجازت سے مشروط، جا مہ تلاشی کی ہدایت

محرم: نیاز کی تقسیم اجازت سے مشروط، جا مہ تلاشی کی ہدایتٹوپی، چادر وغیرہ اتار کر ہی شرکاء کو اندر داخلے کی اجازت دی جائے گی

سرگودھا(اسٹاف رپورٹر)کمشنر سرگودھا ڈویژن کی جانب سے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو جاری مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ محرم الحرام کے دوران جلسوں، جلوسوں اور مجالس میں نیاز وغیرہ کی تقسیم متعلقہ ضلعی اتھارٹی کی اجازت سے مشروط ہوگی تاکہ نیاز کی آڑ میں کسی بھی تخریبی عنصر کو اپنے مذموم مقاصد کے حصول سے روکا جا سکے ۔مراسلے میں ضلعی افسران کو مزید ہدایت کی گئی ہے کہ جلوسوں اور مجالس میں آنے والے افراد کی مکمل جامہ تلاشی کو یقینی بنایا جائے اور ٹوپی، چادر وغیرہ اتار کر ہی شرکاء کو اندر داخلے کی اجازت دی جائے ۔مزید کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے جلوس و مجالس کے منتظمین کو بھی پابند بنایا جائے کہ وہ عزاداران کو جامہ تلاشی کے دوران ڈیوٹی پر مامور عملے سے مکمل تعاون کی ہدایت کریں تاکہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو مؤثر طور پر برقرار رکھا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں