بچوں کی اموات میں اضافہ، محکمہ صحت سے رپورٹ طلب
بچوں کی اموات میں اضافہ، محکمہ صحت سے رپورٹ طلب غیر تجربہ کار دائیاں نوزائیدہ بچوں میں اموات کی شرح کا مرکزی سبب
سرگودھا(اسٹاف رپورٹر)سرگودھا سمیت ریجن بھر میں وسائل کی دستیابی کے باوجود نوزائیدہ بچوں کی بڑھتی ہوئی اموات کے حوالے سے محکمہ صحت کے افسران سے رپورٹ طلب کر لی گئی ہے دیہی اور شہری علاقوں میں ایل ایچ ویز، مڈ وائفز کی مختلف امور کے حوالے سے ٹریننگ ورکشاپس کا انعقاد نہ ہونا اور محکمہ صحت کے بعض ملازمین کی مبینہ ملی بھگت سے کام کرنے والی غیر تجربہ کار دائیاں نوزائیدہ بچوں میں اموات کی شرح کا مرکزی سبب ہیں۔اس صورتحال پر سیکرٹری صحت پنجاب کی جانب سے تمام سی ای اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں نوزائیدہ بچوں کی اموات کی وجوہات پر مبنی مفصل رپورٹ ارسال کریں۔