قتل کیس کا فیصلہ، 2مجرموں کو سزائے موت،جرمانے
قتل کیس کا فیصلہ، 2مجرموں کو سزائے موت،جرمانےرزاکت علی کو سزائے موت ،لاکھ جرمانہ، غلام عباس کو سزائے موت،5 لاکھ جرمانہ
بھلوال(نمائندہ دنیا) پولیس کی بہترین تفتیش اور پیروی مقدمہ کی بدولت بھلوال سٹی پولیس کے قتل کیس میں معزز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر دو مجرموں کو سزائے موت اور جرمانے کی سزا سنا دی۔عدالتی فیصلے کے مطابق مجرم رزاکت علی کو سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ مجرم غلام عباس کو سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔مجرمان نے بشارت احمد نامی شخص کو ناحق قتل کیا تھا، جس پر پولیس نے مقدمہ کی مؤثر تفتیش اور عدالت میں مضبوط پیروی کی۔اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے تفتیشی افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سنگین مقدمات میں ملزمان کو سزا دلوانا ہی اصل انصاف ہے ۔انہوں نے کہا کہ سرگودھا پولیس جدید تفتیشی نظام اور عدالتوں میں مؤثر پیروی کے ذریعے جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم ہے ۔