میانی میں ڈکیتی کی واردات، لاکھوں مالیت کا سونا، لوٹ لیا

میانی میں ڈکیتی کی واردات، لاکھوں مالیت کا سونا، لوٹ لیا

میانی میں ڈکیتی کی واردات، لاکھوں مالیت کا سونا، لوٹ لیا محمد اعجاز اپنی ہمشیرہ اور اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھے ڈاکو آ گئے

میانی (نامہ نگار )تھانہ میانی کی حدود میں ڈکیتی کی بڑی واردات کے دوران چار نامعلوم مسلح ڈاکو ایک گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔تھانہ میانی میں درج ایف آئی آرکے مطابق محلہ صدیق آباد کے رہائشی محمد اعجاز ولد احمد یار نے پولیس کو بتایا کہ 17 جون 2026 کی رات تقریباً 2 بجے وہ اپنی ہمشیرہ اور اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھے کہ اچانک چار نامعلوم مسلح افراد دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوگئے ۔ ملزمان نے اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ڈاکوؤں نے سیف الماری کے تالے توڑ کر ایک لاکھ 50 ہزار روپے نقد، ایک تولہ 6 ماشہ وزنی طلائی زیورات، جن میں بالیاں، انگوٹھیاں اور لونگ شامل تھیں، لوٹ لیے ۔ زیورات کی مالیت تقریباً 7 لاکھ 50 ہزار روپے بتائی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ 6 برانڈڈ گھڑیاں (مالیت 5 لاکھ روپے )، استری، مفلر، سکول بیگ اور دیگر قیمتی کپڑے بھی ساتھ لے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں